جب بھی ایک پاکستانی کھلاڑی کا نام آتا ہے ، تو چہرے پر مسکراہٹ آ جاتی ہے ، آسٹریلین کھلاڑی مائیکل کلارک

154

ایک پاکستانی کھلاڑی کا نام آتا ہے ، تو چہرے پر مسکراہٹ آ جاتی ہے ، آسٹریلین کھلاڑی مائیکل کلارک ایشیز سیریز آسٹریلیا کے اندر جاری ہے ، آسٹریلیا نے پہلے ایشز کے میچ میں انگلینڈ کی ٹیم کو بری طرح شکست دے دی۔ بظاہر انگلینڈ کی ٹیم آسٹریلیا کے مقابلے میں کافی مضبوط نظر آتی تھی ، کیونکہ انگلینڈ کے پاس مضبوط باؤلنگ اور بیٹنگ لائن اپ موجود ہے ، مگر آسٹریلیا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ، انگلینڈ کو پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست سے دوچار کر دیا۔

دوسرے ٹیسٹ میچ ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔ ایشز ٹیسٹ سیریز کو دنیا کی بہترین اور کانٹے دار سیریز کہا جاتا ہے ، جیسے پاکستان اور انڈیا کے درمیان میچ کو پوری دنیا توجہ سے دیکھتی ہے ، اور جذبے کے ساتھ دیکھتی ہے ، ویسے ہی ، ایشیز ٹیسٹ سیریز کو دیکھا جاتا ہے۔ایشیز ٹیسٹ سیریز کے دوران مسلسل پاکستانی کھلاڑی کا

تذکرہ کیا جاتا رہا ہے ، دنیا کرکٹ کے نمبر ون کھلاڑی بابر اعظم کا ایشیز ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے دوران مسلسل تذکرہ کیا جاتا رہا ، آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ، مائیکل کلارک کا کہنا تھا کہ میں نے جب پہلی دفعہ بابر اعظم کو کھیلتے دیکھا تو ، تو انہوں نے 20 گیندوں پر 0 رنز بنائے اور آؤٹ ہو گئے ،

مگر میں مجبور ہو گیا کہ جس طرح بابر اعظم نے یہ 20 گیندیں کھیلیں ، ورلڈ کلاس کھلاڑی کی طرح ، اور آج بابر اعظم دنیا کا نمبر ون کھلاڑی ہے۔ مائیکل کلارک کا کہنا تھا ، کہ جب بھی بابر اعظم کا نام آتا ہے ، تو ان کے چہرے پر ایک مسکراہٹ آ جاتی ہے، اور زبان سے ورلڈ کلاس کھلاڑی نکلتا ہے۔۔