بابراعظم کو چھوڑو یہ دو کھلاڑی قومی ٹیم کی اچھےسے کپتانی کر سکتے ہیں , شاہد آفریدی کا پی سی بی کو مشورہ

244

بابراعظم کو چھوڑو یہ دو کھلاڑی قومی ٹیم کی اچھےسے کپتانی کر سکتے ہیں , شاہد آفریدی کا پی سی بی کو مشورہ پاکستان کے سابق مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے موجودہ سیٹ اپ میں دو کھلاڑی ایسے ہیں جو مستقبل میں موقع ملنے پر قومی ٹیم کی قیادت کر سکتے ہیں

مستقبل کے کپتان کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سابق کپتان نے کہا کہ انہیں مستقبل کی فکر نہیں کیونکہ وہ محمد رضوان اور شاداب خان میں کپتانی کی خوبیاں دیکھتے ہیں۔ اگر بابر مستقبل میں کپتانی کا بوجھ کم کرنا چاہتے ہیں تو شاداب اور رضوان دونوں قومی سیٹ اپ کی قیادت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

“اچھی بات جو میں دیکھ رہا ہوں کہ جہاں تک مستقبل کا تعلق ہے، اگر بابر اعظم کہتے ہیں کہ وہ صرف ریڈ بال یا محدود اوورز کی کرکٹ میں سے کسی ایک میں ٹیم کی قیادت کرنا چاہتے ہیں تو ہمارے پاس شاداب کی شکل میں آپشنز موجود ہیں۔ شاداب خان یا محمد رضوان کو کپتان بنایا جا سکتا ہے،‘‘ آفریدی نے کہا. ہمیں بابراعظم پر زیادہ بوجھ نہیں ڈالنا چاہیے.